Oct ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • طالبان سے مذاکرات کے لئےچارفریقی اجلاس

افغان طالبان کی مخالفت کے باوجود طالبان سے مذاکرات کیلئےچارفریقی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق چار فریقی رابطہ گروپ کا اجلاس آج عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔ افغانستان میں امن اور طالبان سے مذاکرات کیلئے چارفریقی رابطہ گروپ میں پاکستان، افغانستان، امریکہ اور چین شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کریں گی۔

چار فریقی رابطہ گروپ کا آخری اجلاس 18 مئی 2016 کو ہوا تھا۔ اس اجلاس کے 3 روز بعد 21 مئی کو ملا اختر منصور امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا جس کے باعث طالبان سے مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔ امریکی وفد کی قیادت نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایلس ویلز اور افغانستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ حکمت خلیل کرزئی جبکہ چین کی جانب سے نمائندہ خصوصی ڈونگ اپنے وفد کی قیادت کریں گے۔

ٹیگس