ایران اور پاکستان کے تعلقات اہمیت کے حامل
پاکستانی اسپیکر نے کہا ہے کہ پاکستان، اسلامی ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے گزشتہ روز پاکستان میں تعینات ایران کے سفیرمہدی ہنردوست کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام برادر ملک ایران کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی روابط کو بڑھانے کے خواہاں ہیں.
پاکستان کے اسپیکر نے امت مسلمہ کی جانب سے موجودہ چلینچز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ پالیسی بنانے پر زور دیا.
اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہاکہ پاکستانی عوام اور فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادری اور قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا.
واضح رہے کہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے حالیہ دنوں میں پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر دفاع خرم دستگیر خان کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں جن میں باہمی تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔