Oct ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں بلا وجہ گرفتاریاں

خبری ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے اپنی سرکوبگرانہ پالیسی اور کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے قطیف اور احساء کے علاقوں سے کئی بے گناہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مرآۃ الجزیره خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے اپنی سرکوبگرانہ پالیسی اور کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ ہفتے قطیف اور احساء کے علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور اسی طرح چیک پوسٹوں پر کارروائی کرتے ہوئے کئی بے گناہ سعودی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پیر کے روزالعوامیہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد منیرالزاہر کو سعودی اسپیشل فورس کے اہلکاروں نے گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا تاحال اس کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

سعودی اسپیشل فورس کے اہلکاروں نے اسی طرح قطیف سے تعلق رکھنے والے سعودی نوجوان عبدالستارالمحروس کو گرفتار کرکے نا معلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔عبدالستارالمحروس جولائی 2016 میں گرفتار ہونے والے یوسف المحروس کے بھائی ہیں۔

سعودی اہلکاروں نے اسی طرح  جمعرات کے روز محمد علی الزنادی کو بھی گھر جاتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا۔

انسانی حقوق کے ذرائع نے قطیف اوراحساء کے علاقوں سے سعودی نوجوانوں کی بلا وجہ گرفتاری کی مذمت کی۔

 

ٹیگس