Oct ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • یمن پر وحشیانہ حملے جاری رکھنے پر سعودی ولیعہد کا اصرار

سعودی ولیعہد اور وزیر دفاع نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملے بدستور جاری رہیں گے-

سعودی ولیعہد نے دعوی کیا کہ یمن پر حملے اس لئے جاری رہیں گے تاکہ یمن میں بھی ایک اور حزب اللہ تشکیل نہ پا سکے-

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے علاقے میں انصاراللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خیال میں دعوی کیا کہ یمن، لبنان سے بھی زیادہ خطرناک ہے-

سعودی ولیعہد نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اس وقت ایران کی حمایت یافتہ لبنان اور شام میں ایک طاقتور فورس ہے-

سعودی ولیعہد کا کہنا تھا کہ یمن کی جغرافیائی پوزیشن بہت ہی اہم اور آبنائے باب المندب اس کی مکمل دسترس میں ہے اور اگر اس علاقے میں کوئی بھی واقعہ پیش آجاتا ہے تو دنیا کی دس فیصد تجارت رک جائے گی-

یاد رہے کہ سعودی عرب مارچ دو ہزار پندرہ سے امریکا، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ملکوں کی حمایت سے یمن پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور ساتھ ہی اس نے یمن کا ہر طرف سے محاصرہ بھی کر رکھا ہے-

یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں اور حملوں میں اب تک دسیوں ہزار بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے-

 

ٹیگس