Oct ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • مغربی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ صوبے الانبار میں القائم شہر کو آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے بہت تیزی سے پیش قدمی کی ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس کے انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ الحشدالشعبی نے مغربی الانبار میں جباب نامی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیاہے جہاں اس فورس نے عراق کا قومی پرچم بھی لہرا دیا ہے۔عراق کی عوامی رضاکا فورس نے اسی طرح عراقی فضائیہ کی مدد سے القائم شہر کے السعد ایرپورٹ کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔دوسری جانب عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے عراقی فضائیہ کی مدد سے وادی الاغر، وادی حلقوم اور وادی جحیش کو بھی آزاد کراتے ہوئے داعش دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

ٹیگس