افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹرتباہ ایک امریکی ہلاک 6 زخمی
Oct ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے ایک امریکی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن کا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے لوگر میں کریش ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گیا۔
دوسری جانب افغان فورسز نے کہا ہے کہ ڈرون اور فضائی حملوں میں 20 طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ضلع نوبہار میں کیے گئے فضائی حملے میں 14، نوراک کے علاقے میں کیے گئے ڈرون حملے میں 4 اور ضلع ارغنداب میں سیکورٹی چیک پوسٹ پرحملے میں 2 طالبان مارے گئے۔