Oct ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں پولیس اہلکاروں پر طالبان کا حملہ

شمالی افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں سترہ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے خان آبادی نامی علاقے کے اعلی عہدیدار حیات اللہ امیری نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے خان آباد کے علاقے پر حملہ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں سترہ پولیس اہلکار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔اس سے قبل قندوز کے ہی علاقے چہار درہ میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں پولیس کی ایک گاڑی تباہ اور تین افغان پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے تھے۔ادھر افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے گورنر ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کہا ہے کہ خوگیانی کے علاقے میں داعش دہشت گردوں اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپیں شدّت اختیار کر گئی ہیں تاہم ابھی تک ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ٹیگس