بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں مزید شہریوں کی گرفتاریاں
Oct ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے عالی کے علاقے پر دھاوا بولتے ہوئے بیس سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا اور نو بحرینی شہریوں کو جن میں کئی عورتیں بھی شامل ہیں تفتیش کےلئے طلب کر لیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ کے مغرب میں واقع جدحفص میں حال ہی میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے عالی کے علاقے پر دھاوا بول دیا۔آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے عالی کے علاقے پر حملہ کرتے ہوئے بیس سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا اور بحرینی شہریوں کے اموال پر قبضہ کر لیا۔آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے نو بحرینی شہریوں کو جن میں کئی عورتیں بھی شامل ہیں تفتیش کے لئے بھی طلب کر لیا۔اس سے قبل بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے ابوقوہ نامی علاقے پر حملہ کر کے بیس سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔