Oct ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ لبنان کا اثر و رسوخ

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے اندر کی تصاویر شائع کرتے ہوئے تحریک مزاحمت کے خلاف کسی بھی طرح کے اقدام پر صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی آبادی کے علاقوں کی زمینی اور فضائی تصاویر شائع کی ہیں اور اس طرح صیہونی حکومت کے مقابلے میں اپنی انٹیلیجینس کی توانائی کا مظاہرہ کیا ہے۔حزب اللہ لبنان کا یہ اقدام صیہونی حکومت کے لئے غیر معمولی پیغام کا حامل سمجھا جاتا ہے۔حزب اللہ کا یہ اقدام تحریک مزاحمت کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے سلسلے میں صیہونی حکومت کے حالیہ دعوے پر حزب اللہ لبنان کا ایک ردعمل ہے۔

ٹیگس