Nov ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • مسلمانوں کے اتحاد پر تاکید

پیر اعجاز ہاشمی کا کہنا ہے کہ اسلامی قوتوں کی یکجہتی پرتمام اسلامی فرقے متحد ہیں۔

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدرپیراعجازاحمد ہاشمی نے اسلامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی سے گفتگو میں کہا کہ سنی شیعہ اختلافات کو ہوا دینے والے استعماری ایجنٹوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد و وحدت کی عملی فضا قائم کرنا ضروری ہے، اہلسنت تکفیری اور انتہا پسندانہ سوچ نہیں رکھتے، پُرامن مسلک ہے، متحدہ مجلس عمل کی بحالی قوم کی امنگوں کی ترجمانی اور اسلامی قوتوں کی یکجہتی کا اظہار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت طے شدہ مسئلہ ہے، جس پر تمام اسلامی فرقے متحد ہیں، حلف نامہ میں تبدیلی کے آلہ کار عناصر کو ابھی تک بے نقاب نہ کرنا اشتعال انگیزی کا باعث بن رہا ہے۔

پیراعجاز ہاشمی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رہنی چاہیے، ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تو تصادم نہیں ہوگا۔ اس لئے کہ کچھ شرپسند فرقہ وارانہ فسادات پھیلا کر قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پرعلامہ عارف واحدی نے کہا کہ جے یو پی اور اسلامی تحریک دونوں جماعتیں مسلمانوں میں اتفاق پیدا کرنیوالی ہیں، ایم ایم اے کا اتحاد بحال ہوکر بڑی سیاسی قوت بنے گا، جس کیلئے کافی حد تک تمام مذہبی سیاسی قوتوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

ٹیگس