Nov ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • بحرین میں شیخ علی سلمان کے خلاف نئی سازش

بحرین میں آل خلیفہ کی جانب سے حزب اختلاف سے سیاسی انتقام لینے کا سلسلہ جاری ہے ۔

بحرین سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق بحرین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت الوفاق  کے سربراہ شیخ علی سلمان نے آل خلیفہ کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

بحرینی اٹارنی جنرل نے حزب اختلاف کے رہنما شیخ علی سلمان پرالزام لگایا ہے کہ وہ بحرین کے خلاف قطر کے ساتھ رابطوں کے ذریعے اپنے قومی مفادات کو نقصان پہنچانےکی سازش میں ملوث تھے۔

بحرین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت الوفاق کے رہنماوں نے نئے حکومتی الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت اور حکومتی سازش قراردیا اور اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ شیخ علی سلمان کی قید میں توسیع کرنے کیلئے ایک سوچی سمجھی، گھناونی اور مذموم  سازش و کوشش ہے۔

واضح رہے کہ بحرین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت الوفاق کے سربراہ اورحکومتی سیاسی الزامات کی بنیاد پر جیل میں چار سال سے قید کی سزا بھگتنے والے سیاسی و مذہبی رہنما شیخ علی سلمان کے خلاف ایک نئے مقدمہ تیار کرلیا گیا ہے۔

ٹیگس