Nov ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
  • افغانستان میں خودکش دھماکہ 7 ہلاک و زخمی

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

شین ھوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج صبح صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں پولیس تھانے کے قریب ہونے والے خودکش حملے میں خودکش حملہ آور اور ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

خودکش حملہ آوراپنی گاڑی کو تھانے سے ٹکرانے کی کوشش کر رہا تھا جس میں وہ کامیاب نہیں ہوا۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں طالبان ملوث ہے تاہم ابھی تک طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ٹیگس