Nov ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
  • بحرین میں ذرائ‏ع ابلاغ کی آزادی کا فقدان

آزاد نامہ نگاروں کی تنظیم نے بحرین میں ذرائع ابلاغ پر عائد بندشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بحرین میں ذرائع ابلاغ اور آزادی صحافت کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آزاد نامہ نگاروں اور صحافیوں کی اس تنظیم نے ایک بیان میں بغیر کسی ثبوت کے دہشت گردی کے الزام میں بحرین میں ایک بلاگر اور ایک نامہ نگار کے خلاف کارروائی کی مذمت کی اور انھیں عمر قید اور پندرہ برس قید کی سزا سنائے جانے کو ظالمانہ قرار دیا۔
اس بیان میں آیا ہے کہ بحرین میں ذرائع ابلاغ کے بارے میں آزاد نامہ نگاروں اور صحافیوں کی تنظیم کی تشویش بڑھتی جا رہی ہے اس لئے کہ اس ملک میں بندشیں بڑھتی جا رہی ہیں اور گرفتار کئے جانے والے نامہ نگاروں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین میں حکومت پر تنقید کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور اس ملک میں آزادی بیان کا ماحول بالکل ختم ہوتا جا رہا ہے اس لئے بحرینی حکام سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ بلاگروں اور نامہ نگاروں کی گرفتاریوں کا عمل فوری طور پر روک دیں۔

ٹیگس