عرب ممالک ایران کے خلاف اسرائیل سے اتحاد کرلیں
صیہونی حکومت کے وزیرجنگ نے عرب ملکوں سے کہا ہے کہ وہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے اسرائیل کے ساتھ متحدہوجائیں۔
اسرائیلی وزیرجنگ آویگدر لیبرمن نے دعوی کیا ہے کہ اس وقت مشرق وسطی کو جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ ایران کے خلاف ایک طاقتور اتحاد ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے مہینوں کے دوران اسرائیل کے ساتھ علاقے کی رجعت پسند عرب حکومتوں خاص طور پر سعودی حکومت کی جانب سے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششیں تیز ہوئی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کوششوں کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کا مقابلہ کرنا ہے۔
صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی یہ کوششیں ایک ایسے وقت انجام پارہی ہیں جب اسرائیل پچھلے کئی عشروں سے فلسطینیوں کو کچل رہا ہے اور اس نے عرب اور اسلامی سرزمینوں پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔
اسی طرح شام، عراق اور یمن کے بحران میں بھی سعودی اور صیہونی کردار نمایاں رہا ہے۔
سعودی عرب اور صیہونی حکومت نے عراق اور شام میں بھی دہشت گردوں کی حمایت کی ہے۔