Nov ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکہ داعش کا حامی و مددگار

علی لاریجانی نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ کا امریکہ کا نعرہ کھوکھلا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نےاستنبول میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے افغان ہم منصب عبدالرئوف ابراہیمی کے ساتھ ملاقات کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ کا امریکی نعرہ کھوکھلا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا افغان حکومت داعش سمیت دوسرے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فوج کے ساتھ ساتھ عوامی رضاکار فورس بنا کر اس سے استفادہ کرسکتی ہے۔

اسپیکرعلی لاریجانی نے کہا افغانستان میں امن و امان کی بحالی کے لئے ایران افغان حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے۔

ایران کے سپیکر نے ترکی کے شہر استنبول میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے اعلی حکام اور نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔

ٹیگس