Nov ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۹ Asia/Tehran
  • بحرین میں مظاہرین پر آل خلیفہ حکومت کا تشدد

بحرین میں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے فوجیوں نے الدراز کے علاقے میں بزرگ مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہایش گاہ کے قریب ہونے والے مظاہرے پر شدید حملہ کر دیا۔

مھر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہایش گاہ کے قریب سخت سیکورٹی کے باوجود بحرینی عوام نے پیر کی رات احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے بعد بحرین کی سیکورٹی فورس نے مظاہرین پر حملہ کر دیا اور علاقے کا فوجی محاصرہ تنگ کر دیا۔بحرینی ذرائع کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے پیر کی رات الدراز کے علاقے میں الفدا چوک پر مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی جس کے بعد مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں میں جھڑپیں شروع ہو گئیں اور سیکورٹی فورس نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے خلاف زہریلی گیس کا استعمال کیا۔ان ذرائع کے مطابق بحرینی مظاہرین نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کی طرف مارچ کرتے ہوئے ان کا فوجی محاصرہ ختم اور ان کا فوری طور پر معالجہ شروع کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح کے مظاہرے ابوصبیع، شاخورہ، المقشع، اور سماہیج میں بھی کئے گئےآل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے الدراز کے محصور علاقے میں بڑی تعداد میں فوجی گاڑیاں بھی تعینات کر دیں اور لوگوں کو ڈرانا دھمکانا بھی شروع کر دیا۔آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بگڑتی ہوئی جسمانی صورتحال کے پیش نظر بحرین کے علماء نے ایک بیان جاری کر کے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے فوجی محاصرے کو آل خلیفہ کی جانب سے ان کے قتل سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی صورتحال میں مزید خاموشی اختیار کرنا جائز نہیں ہے۔بحرین کی الاحرار تحریک کے سربراہ نے بھی کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت بحرین کے سیاسی و مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی زندگی سے کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس بات کا مشاہدہ کر رہی ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں  کس طرح سے انسانیت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے اور وہ بحرینی قوم اور اس ملک کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو نشانہ بنائے ہوئے ہے - بحرین کی الاحرار تحریک ےک سربراہ نے کہا کہ ملک میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کے پیش نظر یہ بات مکمل واضح ہے کہ تشدد و جرائم کا یہ سلسلہ سعودی عرب کے اشاروں پر ہی جاری ہوا ہے۔دوسری جانب ایمنسٹی انٹر نیشنل نے آل خلیفہ حکومت سے کہا ہے کہ فوری طور پر شیخ عیسی قاسم کا علاج کرایا جائے۔ بحرین کے نامور اور بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی جسمانی حالت بگڑنے کے بعد ان کے اہل خانہ نے علاج و معالجے کے لئے طبی ٹیم روانہ کئےجانے کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ آل خلیفہ  حکومت نے جون دو ہزار سولہ سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو منسوخ کر کے ان کی رہایش گاہ کا فوجی محاصرہ کر رکھا ہے۔

ٹیگس