افغانستان میں القاعدہ کا ایک اہم کارکن ہلاک
افغانستان کے صوبے پکتیا میں افغان فوج کی کارروائی میں القاعدہ دہشت گرد گروہ کا ایک سینیئر رکن عمر خطاب ہلاک ہو گیا ہے
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عمر منصور سے معروف القاعدہ دہشت گرد گروہ کا ایک اہم رکن عمر خطاب، افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے پکتیا میں افغان اور نیٹو فوج کے مشترکہ آپریشن میں اپنے اسّی ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہو گیا۔
افغان قومی سلامتی سے متعلق پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عمر خطاب، اس علاقے میں القاعدہ کے سرغنہ عاصم عمر کے بعد اس گروہ کا اہم ترین رکن شمار ہوتا ہے جو افغانستان میں مارا گیا ہے۔
اس مشترکہ فوجی کارروائی میں القاعدہ دہشت گرد گروہ کے پانچ کیمپوں کو تباہ اور اس گروہ کے ستّائیس اراکین کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
القاعدہ کے مارے جانے والے اراکین میں خرم کیانی سے معروف قاسم، حسن حمزہ اور جنید بھی شامل ہیں جو القاعدہ گروہ کے اہم اراکین سمجھے جاتے ہیں۔