Dec ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکہ و اسرائیل کا مقصد بحران شام کو طول دینا ہے، ولید المعلم

شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کا مقصد بحران شام کو طول دینا ہے انہوں نے ساتھ ہی شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کو ایسے بہت سے مسائل کا سامنا ہے جن کو حل کئے جانے کی ضرورت ہے اور ان مسائل میں شمالی علاقوں میں موجود گروہوں کو ملک سے نکال باہر کئے جانے کا مسئلہ بھی شامل ہے۔انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشت گردوں کے لئے امریکی حمایت سے داعش گروہ کے مقابلے میں شامی فوج کی کامیابی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، کہا کہ شام کے خلاف سازش کرنے والے ملکوں کی تعداد میں اگرچہ کمی آئی ہے تاہم اس کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ولید المعلم نے کہا کہ شام کی حکومت پورے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

ٹیگس