Dec ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • شمال مشرقی افغانستان میں طالبان کے حملے میں 5 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبے غزنی کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے طالبان عناصر کی فائرنگ میں پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عارف نوری نے اعلان کیا ہے کہ طالبان عناصر نے غزنی میں فائرنگ کرکے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔صوبہ غزنی کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے عام شہری اور پولیس اہلکار ہیں۔ادھر صوبے سمنگان کی کان میں ہونے والے ایک دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔پتھر کے کوئلے کی کان میں یہ دھماکہ دورہ صوف میں ہوا جس میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ٹیگس