Dec ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • کابل میں دھماکے، 40 افراد جاں بحق 50 زخمی

افغان دارالحکومت کابل آج صبح ہونے والے دھماکوں سے ایک بار پھر لرز اٹھا۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح دارالحکومت کابل میں صدائے افغان''آوا'' نیوز ایجنسی کے دفتر اور تبیان ریسرچ سینٹر پر ہونے والے یکے بعد دیگرے تین دھماکوں میں 40  سے زائد افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق، کابل میں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے بعد دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 40  سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

افغان حکام نے دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کی صحیح تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب تبیان ریسرچ اور ثقافتی سینٹر میں علمی پروگرام جاری تھا اور زیادہ تر ہلاکتیں اسی مرکز میں ہوئیں جن میں 3 صحافی اورطلباء  کی بڑی تعداد شامل ہے۔

تبیان ریسرچ اور ثقافتی سینٹر افغانستان کے شیعہ مسلمانوں سے متعلق ہے۔

افغان میڈیا فاوںڈیشن کے سربراہ «مجیب خلوتگر» نے بھی دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا۔

ابھی تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افغانستان کے صوبے ھلمند کے پولیس مرکز پر کار بم دھماکہ کیا گیا تھا۔

ٹیگس