Dec ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • عراق کے شہر سنجار میں اجتماعی قبر دریافت

عراق کے ایزدی آبادی والے شہر سنجار میں ایک اور اجتماعی قبر کا پتہ لگایا گیا ہے جس میں تقریبا اسی خواتین کی لاشیں دفن ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ میں ایزدی برادری کے نمائندے حجی کندور نے بتایا ہے کہ یہ اجتماعی قبر شہر سنجار کے نواحی علاقے میں واقع مچھلیوں کے ایک متروک تالاب میں واقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اجتماعی قبر میں تقریبا اسی خواتین کی لاشیں دفن ہیں جنہیں داعشی دہشت گردوں نے مجرمانہ حملے کا نشانہ بنانے کے بعد دفن کر دیا تھا۔
امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے حمایت یافتہ داعشی دہشت گرد گروہ نے سن دو ہزار چودہ میں عراق کے ایزدی آبادی والے صوبے سنجار پر قبضہ کرنے کے بعد مردوں کو قتل اور خواتین اور بچوں کو قیدی بنا لیا تھا۔
داعش کے قبضے سے آزادی کے سات ماہ بعد بھی بہت سے ایزدی شہریوں اور خواتین کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 

ٹیگس