Jan ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی جارحیت، ایک اور فلسطینی شہید

غرب اردن کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے دوران صیہونی فوجیوں نے رام اللہ میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا ہے

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے وحشیانہ جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی نوجوان کو قریب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا جو سر میں گولی لگنے کے نتیجے میں شہید ہو گیا۔قصبے دیرنظام میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں بھی صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر دی جس میں تین فلسطینی زخمی ہو گئے۔

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

فلسطینی ذرائع نے گرفتار کئے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد بائیس بتائی ہے۔

منگل کے روز بھی صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں سے بیس سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا تھا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت کی مختلف جیلوں میں اس وقت بھی تقریبا سات ہزار فلسطینی سخت حالات میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

ٹیگس