Jan ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • مزاحمتی محاذ امریکی، صیہونی اور سعودی سازش کے خلاف ڈٹا ہوا ہے۔ نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے ایران میں حالیہ چند روز کے دوران پیش آنے والے واقعات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں امریکی صدر ٹرمپ، صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو اور سعودی حکام کی خواہش و سازش شکست سے دوچار ہو گئی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بدھ کے روز المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ایران مخالف اقدامات کی وجہ، مسئلہ فلسطین اور تحریک مزاحمت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جاری حمایت ہے۔
انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایرانی عوام استقامت پر یقین رکھتے ہیں اور انھوں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔
سید حسن نصراللہ نے فلسطینی قوم کی پامردی پر بھی تاکید کی اور کہا کہ تحریک مزاحمت، فلسطین کی استقامت کی حمایت کا کوئی موقع ضائع نہیں جانے دے گی۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ، غاصب صیہونی حکومت اور سعودی عرب پورے علاقے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم تحریک مزاحمت ان کے مقابلے میں مکمل استقامت کے لئے آمادہ ہے۔
شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے بھی کہا ہے کہ شامی فوج اور علاقے میں ایران جیسے شام کے اتحادیوں کی حالیہ کامیابیوں کے بعد شکست خوردہ دشمن اب ایران میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انھوں نے بدھ کی رات دمشق میں ایران کے ایک پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علاقے کے مسائل کے بارے میں ایران کی پالیسیوں کی قدردانی کی اور تاکید کے ساتھ کہا کہ شام کو یقین ہے کہ ایران کی حکومت اور ایرانی عوام، امریکی و صیہونی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے اقوام کے حقوق کی برحق حمایت میں اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔
شام کے نائب وزیر خارجہ نے ایران کے بعض علاقوں میں گڑبڑ پھیلائے جانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے ان واقعات کے پس پردہ امریکی صیہونی سازشوں کو کارفرما قرار دیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ شامی حکام اورعوام کی یکجہتی پر تاکید کی۔

ٹیگس