Jan ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • بحرین میں آمریت مخالف مظاہرے

بحرینی عوام نے دارالحکومت منامہ کے مغرب میں وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے اور بحرینی عدالت کی جانب سے بحرینی جوانوں کی سزائے موت کے فیصلے کی شدید مذمت کی۔

بحرین کے دارالحکومت منامہ کے مغرب میں یہ مظاہرے المقشاع اور البلاد القدیم میں کئے گئے جہاں بحرینی مسلمانوں نے نامور عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے ان کی شہریت ختم کر کے ان کی رہائشگاہ کا جون دو ہزار سولہ سے فوجی محاصرہ کر رکھا ہے۔

بحرینی مرکز برائے انسانی حقوق نے اپنے جاری کردہ بیان میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرینی انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی بحرینی حکومت کے اقدامات کی مذت کی ہے۔

واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی انقلابی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام آزادی و انصاف کے قیام، نسلی امتیاز کے خاتمے اور منتخب حکومت کے بر سر اقتدار آنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم آل خلیفہ حکومت سعودی فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کے سیکورٹی اہلکاروں کی مدد سے اس ملک کے عوام کے احتجاجی مظاہروں کو سختی سے کچل رہی ہے۔

ٹیگس