Jan ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • عراق میں متعدد دھماکے، 100 سے زائد افراد جاں بحق و زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو خود کش بم دھماکوں میں 26 افراد جاں بحق اور 90 زخمی ہو گئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے الطیران اسکوائر میں دو خود کش بم دھماکوں میں 26 افراد جاں بحق اور 90 زخمی ہوگئے ۔

دو خود کش حملہ آوروں نے بغداد کے الطیران اسکوائر پر کھڑے مزدوروں کو نشانہ بنایا۔

عراق کی وزارت صحت کے مطابق دو خود کش بم دھماکوں کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 90 زخمی ہوگئے ہیں ۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر مزدور ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے اس لئے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشتہ ہے۔ 

ٹیگس