بغداد: بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ
Jan ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دو خودکش بم دھماکوں میں ایک سوپچیس سے زائد افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو خود کش بم دھماکوں میں چھبیس افراد جاں بحق اور ایک سو دیگر زخمی ہو گئے۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے الطیران اسکوائر میں دو خود کش بم دھماکوں میں ایک سو پچیس سے زائد افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔دو خود کش حملہ آوروں نے بغداد کے الطیران اسکوائر پر کھڑے مزدوروں کو نشانہ بنایا۔عراق کی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر مزدور شامل ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے اس لئے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے -