افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، 23 ہلاک
Jan ۱۷, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملوں میں 23 افراد ہلاک ہو گئے۔
افغان حکام کے مطابق ڈرون کارروائیاں ضلع آچن اور شیرزاد میں کی گئیں جبکہ شیر زاد میں ڈرون حملے میں 2 اورآچن میں 21 افراد ہلاک ہوئے۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے دہشتگردوں کے خلاف کئے جاتے ہیں جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ امریکہ ڈرون حملوں کے ذریعے اپنے مخالفین کو نشانہ بناتا ہے اور امریکی ڈرون حملوں میں زیادہ تر عام شہری ہلاک ہو جاتے ہیں۔