Jan ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو شہید اور گھر منہدم کر دیا

مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے جنین میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی تازہ جھڑپوں میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

 ہمارے نمائندے کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کی صبح جنین کیمپ میں واقع فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کیے جس کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔
 صیہونی فوجیوں نے بائیس سالہ فلسطینی نوجوان احمد نصر جرار کے گھر پر راکٹ فائر کیا اور مذکورہ نوجوان پر براہ راست فائرنگ کر دی۔
جھڑپوں کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے نصر احمد جرار کے گھر کو بھی مکمل طور سے منہدم کر دیا۔
 نصر احمد جرار حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ کے ایک کمانڈر کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔
بدھ کے روز بھی غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے زمینی اور فضائی حملوں میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے تھے۔

ٹیگس