Jan ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • افغانستان کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں سے خطرہ

افغان صدر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی موجودگی کے باوجود کئی علاقوں پر طالبان کا کنٹرول ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کو 21 بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں سے خطرہ ہے، درجنوں خودکش حملہ آور افغانستان بھیجے جا رہے ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ پشتون بیلٹ کے بڑے حصے پر طالبان کا کنٹرول ہے اور کابل حکومت انہیں بے دخل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

اشرف غنی نے اعتراف کیا کہ طالبان کی طاقت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ہم محاذ جنگ میں ہیں، طالبان نے عوام کو اتنا خوفزدہ کردیا ہے کہ وہ حکومت پریقین کرنے پر آمادہ نہیں۔

واضح رہے کہ امریکی افواج اور نیٹو کی فوجیں کئی برسوں سے افغانستان میں ہیں تاہم 16 سال کی اس طویل جنگ میں امریکا کو ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

ٹیگس