شام میں دیرالزور کے ایک علاقے پر امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کا حملہ
Jan ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مشرقی شام میں واقع دیرالزور کے ایک علاقے پر حملہ کر کے پندرہ عام شہریوں کا قتل عام کر دیا جن میں سات عورتیں شامل ہیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دیرالزور کے مشرقی مضافات میں واقع الشفعہ کے رہائشی علاقے پر حملہ کیا جس میں رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔
شام سے ایک اور خبر یہ ہے کہ درعا کے مغربی مضافات میں واقع علاقے حیط کے اطراف میں تکفیری دہشت گردوں نے کئی طرف سے مسلح شامی گروہوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جہاں دونوں فریقوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں اور دونوں طرف کے دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔