بحرین: آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کا فوجی محاصرہ تنگ کر دیا گیا
بحرین میں ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کا فوجی محاصرہ مزید سخت کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ پیر کو بحرین کی نمائشی عدالت عالیہ نے بزرگ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسمی کی شہریت منسوخ کرتے ہوئے ان کے لئے ایک سال قید کی سزا کی تو ثیق کر دی تھی۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے فوجیوں نے نمائشی عدالت کے اس غیر قانونی ظالمانہ فیصلے کی کاپی منگل کو آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر والوں کے حوالے کر دی ۔ بحرین کی نمائشی عدالت نے اپنے فیصلے میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی دولت و ثروت ضبط کرنے کا حکم بھی صادر کیا ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بحرین کے فوجیوں نے عدالت کے فیصلے کی کاپی آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھروالوں کو سونپنے کے ساتھ ان کے گھر کا محاصرہ مزید سخت کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ بحرین کی ظالم شاہی حکومت کے خلاف، فروری دو ہزار گیارہ سے بحرینی عوام تحریک چلارہے ہیں۔ اس وقت سے ابتک ظالم شاہی حکومت، بے بنیاد الزامات کے تحت گیارہ ہزار سے زیادہ بحرینی شہریوں کی شہریت منسوخ اور انہیں جلاوطن کر چکی ہے۔