Feb ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • بحرین میں مظاہرین پر آل خلیفہ حکومت کا ایک بار پھر تشدد

آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے بحرین کے مظلوم و نہتے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ایک بار پھر آنسو گیس کے گولے داغے اور پیلٹ گنوں سے فائرنگ کی۔

منامہ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے بحرین کے علاقوں ابوصیبع اورالشاخورہ میں پر امن احتجاجی مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے اور پیلٹ گنوں سے ان پر فائرنگ کی۔آل خلیفہ کے آلہ کاروں نے اسی طرح سترہ کے علاقے میں مظاہرین کے خلاف پیلٹ گنوں کا استعمال کیا۔سترہ میں ہونے والے مظاہرے کے شرکا نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے کہ جن پر انقلابی نعرے لکھے ہونے کے علاوہ شہداء کی تصاویر بھی بنی ہوئی تھیں۔مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھنے پر بھی تاکید کی۔قابل ذکر ہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آمریت کے خلاف تحریک جاری ہے اور بحرینی عوام شاہی حکومت کے خاتمے اور جمہوریت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس