Feb ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • عام شہریوں سے مشرقی غوطہ سے نکل جانے کی اپیل

شامی فوج نے مشرقی غوطہ کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی جانوں کے تحفظ کے لیے فوری طور پر شہر سے باہر نکل جائیں۔ شامی فوج نے ایک پمفلٹ میں مشرقی غوطہ سے باہر نکلنے کا طریقہ کار بھی بیان کیا ہے۔

دہشت گردوں کے مختلف گروہ اس وقت مشرقی غوطہ میں موجود ہیں جہاں سے وہ روزانہ شام کے دارالحکومت دمشق کے رہائشی علاقوں  پر راکٹ حملے کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شامی شہری جاں بحق اور زخمی ہو رہے ہیں۔شامی ذرائع کے مطابق فوج کے ہیلی کاپٹروں نے مشرقی غوطہ پر پمفلٹ گرائے ہیں جن میں عام شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جنگ سے محفوظ رہنے کے لیے علاقے سے باہر نکل جائیں۔ پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کی حکومت علاقے سے باہر نکلنے والوں کی رہائش، کھانے پینے اور طبی خدمات کی فراہمی نیز ان کی باز آباد کاری کی ضمانت دیتی ہے۔شام کی مسلح افواج کی مرکزی کمان کی جانب سے جاری کیے گئے اس پمفلٹ میں مشرقی غوطہ سے باہر نکلنے کا طریقہ کار بھی بیان کیا گیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ چیک پوسٹوں سے گزرتے وقت اسلحہ لانے سے گریز کریں۔مشرقی غوطہ کا علاقہ شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع ہے اور مئی دوہزار سترہ کے چوتھے آستانہ مذاکرات میں اس علاقے کو کم کشیدگی والے علاقوں میں شامل کیا گیا تھا۔ شامی فوج اس علاقے میں کاروائی بھی جنگ بندی معاہدے کے تحت کر رہی ہے۔جنگ بندی کی نگرانی اور ضمانت فراہم کرنے والے ملکوں کی حثیت سے ایران، ترکی اور روس نے اس معاہدے پر دستخط کیے تھے تاہم اس معاہدے میں القاعدہ ، داعش اور جبہہ النصرہ جیسے دہشت گرد گروہ شامل نہیں تھے۔شامی فوج نے مشرقی غوطہ میں آپریشن ایسے وقت میں شروع کیا ہے جب مغربی ممالک شام کی حکومت کے خلاف اپنے فرسودہ دعووں کا اعادہ کرنے کے ساتھ ساتھ روس اور ایران سے جواب دہی کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ مشرقی غوطہ دارالحکومت دمشق کے سب سے قریب واقع ایسا علاقہ جس کے ایک سو چھے کلومیٹرمربع علاقے پر اس وقت مختلف دہشت گرگروہوں کا قبضہ ہے۔ان دہشت گرد گروہوں کو شام کے دیگر علاقوں میں ذلت آمیز شکست کا سامنا ہے اور وہ مشرقی غوطہ میں بڑے پیمانے پر عام شہریوں کا قتل کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں پر راکٹ حملے کرکے عام لوگوں کو خاک و خوں میں نہلا رہے ہیں۔مشرقی غوطہ کے فوجی آپریشن کا مقصد اس علاقے کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ شامی حکومت کے مخالف مغربی ملکوں کی جانب سے اس کے خلاف زبردست شور مچایا جارہا ہے۔

ٹیگس