جنوبی لبنان سے بالآخرغاصب صہیونی فوج بھاگ گئی
Dec ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
جنگ بندی کے کئی دن گزرنے کے بعد بالآخر صہیونی فوج نے جنوبی لبنان سے انخلاء کا آغاز کردیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے بعد غاصب صہیونی فوجیوں نے جنوبی لبنان سے انخلا شروع کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ایک علاقے سے اپنا پہلا دستہ واپس بلا لیا ہے جس کے بعد لبنانی فوج نے اس علاقے میں اسرائیلی افواج کی جگہ لے لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اقدام واشنگٹن اور پیرس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کا حصہ ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ سینٹ کام کے کمانڈر ایرک کوریلا اس آپریشن کے دوران موقع پر موجود تھے اور انہوں نے جنوبی لبنان کے الخیام علاقے میں اسرائیلی فوج کی پہلی واپسی اور لبنانی مسلح افواج کی تعیناتی کا مشاہدہ کیا۔