سعودی وزیرخارجہ کی موجودگی میں سعودی مخالف نعرے
سعودی وزیر خارجہ کی حالت اس وقت دیکھنے کے قابل تھی جب انہیں یورپی پارلیمنٹ میں یمنیوں کی ایرانی حمایت کے حوالے سے بیان دینے کے بعد صحافیوں اور مظاہرین نے ریاض مخالف نعروں کیساتھ گھیر لیا۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی وزیر خارجہ یورپی پارلیمنٹ میں حسب معمول ایران کے خلاف بیان دینے کے بعد جوں ہی باہر نکلے تو انہیں یمن جنگ کے مخالفین اور صحافیوں کا سامنا کرنا پڑا جو ان کا راستہ روک کر کھڑے ہوگئے اور انہیں جنگی مجرم قرار دیا۔
مظاہرین یمن سے سعودی عرب سمیت تمام غیر ملکی فوجوں کے فوری اور غیر مشروط انخلاء کا مطالبہ کر رہے تھے۔
قبل ازیں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجیر نے اندرونی اور بیرونی سطح پر اپنے ملک کی غلط پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی بلکہ ایک بار پھرمن گھڑت الزامات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئےایران کو خطرہ قرار دیا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی جارح فوج نے یمنیوں کے لئے گندم لے جانے والے قافلے پر بمباری کرکے اس ملک کے بھوکے بچوں کی آس ختم کردی تھی۔