Feb ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں قیام امن کے لیے کانفرنس

افغان صدر کا کہناہےکہ پاکستان اور طالبان کو امن کا جامع منصوبہ دیں گے۔

قیام امن کے لیے منعقدہ اجلاس میں پاکستان، ہندوستان، اقوام متحدہ اور نیٹو سمیت 25 ممالک اور تنظیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ افغان حکام کے مطابق کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے طالبان کو غیر مشروط مذاکرات کی پیش کش کی جائےگی۔

گزشتہ روز طالبان نے ایک بار پھر امریکا سے براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں میں متعدد طالبان اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے۔

 

ٹیگس