ایران اور عراق کے مابین باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
حیدر العبادی کا ایران اور عراق کے درمیان باہمی اتفاق کے متعدد مواقع پر تاکید کی ہے۔
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے نائب صدراسحاق جہانگیری کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدوں کے بہت سےمواقع ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے ایرانی وفد کے ساتھ مذاکرات کے مثبت نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی، سیاسی، ثقافتی، تجارتی اور دوسرے شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے بھرپور کوشش کرنا ناگزیر ہے۔
حیدر العبادی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے راستے کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کوششں کر رہے ہیں اور ایسے مذاکرات مشترکہ مفادات کی مبنی پر تھے۔
نائب ایرانی صدر نے اس ملاقات کے دوران داعش دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عراق کی کامیابیوں پر عراقی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔
جہانگیری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کی بحالی اور تعمیر نو میں اس ملک کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
واضح رہے کہ نائب ایرانی صدراسحاق جہانگیری اور ان کے ہمراہ وفد گزشتہ روز عراقی دارالحکومت بغداد پہنچا۔
سینئر ایرانی نائب صدر عراق کے مقدس شہر کربلا، نجف اشرف اور کاظمین کا دورہ بھی کریں گے۔