Mar ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں بحرینی عوام کا مظاہرہ

بحرین میں الدراز کے محصور عوام نے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مارچ کیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں بحرینی نے جمعے کے روز الدراز کے محصور علاقے میں نماز جمعہ ادا کئے جانے کی اجازت نہ دیئے جانے کے خلاف اور معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکار کئی ہفتوں سے الدراز کے علاقے میں نماز جمعہ برپا نہیں ہونے دے رہے ہیں۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے اپنے ملک کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت ختم کرنے کے علاوہ جون دو ہزار سولہ سے الدراز کے علاقے میں ان کے گھر کا فوجی محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جہاں کے عوام اپنے ملک میں امن و انصاف و آزادی اور جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس