شام مخالف اتحاد کے سربراہ نے استعفی دے دیا
Mar ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
پے در پے ناکامیوں کے بعد شام مخالف اتحاد کے سربراہ نے جسمانی صورت حال کو بہانہ بنا کر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
فارس نیوز کے مطابق شام مخالف اتحاد سیرین نیشنل کونسل کے سربراہ ریاض سیف نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ جسمانی صورت حال کے پیش نظر وہ اتحاد کی قیادت کرنے سے قاصر ہیں۔
ریاض سیف انیس سو ترانوے میں قائم ہونے والی سیرین نیشنل کونسل کے چھٹے سربراہ تھے۔ یہ کونسل ایسے شام مخالفین پر مشتمل ہے جو مغربی اور عرب ملکوں میں رہتے ہیں اور انہیں امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
باہمی اختلافات کی وجہ سے کونسل کے سربراہ کے انتخاب کا معاملہ ہمیشہ سے تنازعات کا شکار رہا ہے۔