دمشق پر دہشت گردوں کا مارٹر گولوں سے حملہ
شام میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر دارالحکومت دمشق کے ایک علاقے پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گردوں نے الفیحا اسٹیڈیم کے اطراف کے علاقوں پر مارٹر گولے داغے ہیں۔دوسری جانب شامی فوج نے غوطہ شرقی میں المحمدیہ کی طرف جانے والی دہشت گردوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا اور اسے تباہ کر دیا۔شام سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ شام میں ترکی کی فوج اور مسلح مخالف عناصر، شمالی علاقے عفرین میں تین کلو میٹر تک پہنچ گئے ہیں تاہم وہ اس شہر کے مرکزی علاقے میں داخل ہونے میں ناکام رہے ہیں۔ اس درمیان شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد نے بھی کہا ہے کہ دہشت گردوں نے غوطہ شرقی میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کا منصوبہ بنالیا ہے تاکہ شامی حکومت اور فوج پر اس کا الزام عائدکرسکیں - ان کا کہنا تھا کہ شامی وزارت خارجہ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غوطہ شرقی میں موجود تحریرالشام نامی دہشت گرد گروہ نے مسترابا اور بیستاوا علاقوں میں کیمیاوی ہتھیاراستعمال کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔