Mar ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • افغانستان:43 فوجی اہلکاراور طالبان ہلاک

افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کی برسہا برس سے موجودگی کے باوجود اس ملک میں نہ فقط دہشتگردی میں کمی آئی ہے بلکہ حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ فراہ میں طالبان کے حملے میں 18 افغان فوجی اہلکار ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 25 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ فراہ کے ضلع بالا بلوک میں افغان فوجی ، طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلیے جمع ہو رہے تھے کہ اچانک دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس میں 18 فوجی ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے بعد طالبان اور فوج میں شدید لڑائی ہوئی جس میں 25 طالبان ہلاک ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ شام اور عراق  میں داعش کی ناکامی کے بعد اب داعش دہشت گردوں کو افغانستان میں منتقل کررہا ہے۔

ٹیگس