Mar ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • افغان طالبان نے سیکورٹی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا

افغان طالبان نے حملہ کرکے صوبہ تخار میں بارہ سیکورٹی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

صوبہ تخار کےگورنر ہاوس کے ترجمان سنت اللہ تیمور نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے حملے میں سولہ افغان فوجی ہلاک اور تیرہ زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان سیکورٹی فورس اور طالبان کے درمیان علاقے میں لڑائی بدستور جاری ہے۔سنت اللہ تیمور کے مطابق طالبان نے صوبے کے شہر خواجہ غار کے بڑے علاقے پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ افغان کمانڈوز کا تیس رکنی دستہ صوبہ فراہ میں لاپتہ ہوگیا ہے۔سیکورٹی حکام نے بتایا ہے کہ صوبے میں تعنیات تیس رکنی کمانڈو دستے کے ساتھ پچھلے چوبیس گھنٹے سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔طالبان نے مذکورہ کمانڈوز کو ہلاک کرنے اور ان کے ہتھیاروں پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ٹیگس