Mar ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • شام: غوطہ شرقی میں مدیرا علاقے کی آزادی

شامی فوج نے غوطہ شرقی میں مدیرا کے علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

شامی فوج نے مدیرا کے آس پاس کےعلاقوں کو بھی آزاد کرا لیا ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے راستوں کو محفوظ بنانے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔
اس علاقے کے مختلف راستوں پر شامی فوج کی پیش قدمی بھی بدستور جاری ہے۔
اس سے قبل شامی فوج نے مسرابا کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے دوما کو اپنے محاصرے میں لے لیا تھا۔
غوطہ شرقی کے آدھے سے زیادہ علاقوں پر اب شامی فوج نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق حلب کے مغربی مضافات میں جبہت النصرہ اور التحریر محاذ کے دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

ٹیگس