Mar ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں یکہ توت پر طالبان کا قبضہ

شمالی افغانستان میں طالبان نے صوبے فاریاب کے علاقے یکہ توت پر قبضہ کر لیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبے فاریاب کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کئی روز کے حملوں کے بعد طالبان عناصر نے جمعرات کی صبح پشتون کوٹ کے علاقے یکہ توت پر قبضہ کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق طالبان عناصر نے اس علاقے میں مقامی پولیس کے سربراہ حاجی غلام محمد کے مکان کو بھی کہ جسے طالبان کے مقابلے میں ایک محاذ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، نذرآتش کر دیا۔

طالبان کے دعوے کے مطابق اس کارروائی میں افغان فوج کے بارہ اہلکار ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوئے۔

ٹیگس