افغانستان میں پولیس چوکیوں پر طالبان کے حملے
Mar ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبے غزنی میں پولیس چوکیوں پر طالبان گروہ کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے پولیس سربراہ محمد زمان نے اتوار کے روز کہا ہے کہ طالبان نے غزنی کے علاقوں قلعہ قاضی اور خاک غریبان میں پولیس چوکیوں پر حملہ کیا جہاں پولیس اہلکاروں اور طالبان عناصر کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
محمد زمان نے پانچ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور چار دیگر کے زخمی ہونے کا بھی اعتراف کیا۔
دوسری جانب دارالحکومت کابل کے ایک تربیتی مرکز پر ہونے والے حملے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
دشتی برچی میں یہ حملہ دستی بم سے کیا گیا۔ ہفتے کے روز بھی کابل میں ایک کار بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک و زخمی ہو گئے تھے۔