Mar ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • گرفتار سعودی شہزادہ،  لاپتہ

کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادہ ترکی بن عبداللہ کے لاپتہ ہو جانے کی خبر ہے۔

 ترکی بن عبداللہ کو سعودی عرب کے سیکورٹی اداروں نے ریاض کے میٹرو پروجیکٹ میں مالی اور ادارہ جاتی بدعنوانیوں کے الزام میں گرفتار کر کے حائر جیل منتقل کیا تھا۔
 بعد ازاں انہیں حائر جیل سے کسی نامعلوم مقام پر متنقل کر دیا گیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ شہزادہ ترکی عبداللہ کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ترکی بن عبداللہ کو بیرونی ممالک میں ان کی دولت کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے جس پر سعودی سیکورٹی اداروں کو دسترس حاصل نہیں ہے۔
 العہد جدید نامی ویب سائٹ کے مطابق موجودہ ولی عہد اپنے چچا زاد بھائیوں اور خاص طور سے سابق شاہ ملک عبداللہ کے بیٹوں سے شدید عناد رکھتے ہیں۔
 العہد الجدید کے مطابق کوئی نہیں جانتا کہ ریاض کے سابق گورنر ترکی بن عبداللہ کو کہاں بند کیا گیا ہے اور کسی میں ان کے بارے میں بات کرنے کی بھی جرآئت نہیں ہے۔

ٹیگس