سعودی ہوائی اڈوں کی سیکورٹی اسرائیلی کمپنی کے سپرد
Mar ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
سعودی عرب کے بادشاہ کے حکم سے ملک بھر کے ہوائی اڈوں کی سیکورٹی ایک اسرائیلی کمپنی کے حوالے کر دی گئی ہے۔
قطر کے اخبار الشرق کے مطابق ریاض میں شاہی دیوان سے جاری ہونے والے ایک فرمان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں کی سیکورٹی کے لیے جی فور ایس نامی غیر ملکی کمپنی کو منتخب کیا گیا ہے جس کا تعلق اسرائیل سے ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سعودی ولی عہد کی جانب سے اپنے مخالفین کو ٹھکانے لگائے جانے کے اقدامات کے بعد مخالف گروہوں کے ممکنہ حملوں کے حوالے سے حکومت کو در پیش خطرات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ موجودہ شاہی خاندان نے مقامی سیکورٹی اہلکاروں کے تعاون سے مخالف شہزادوں کے ملک سے فرار ہونے کی روک تھام کے لیے ہوائی اڈوں کی سیکورٹی اسرائیلی کمپنی کے سپرد کر دی ہے۔