Mar ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • حماس کی جانب سے محمود عباس کے بیان کی مذمت

تحریک حماس نے فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے وزیراعظم کے دورہ غزہ میں ہونے والے قاتلانہ حملے کے سلسلے میں الزام تراشی پر مبنی محمود عباس کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے منگل کے روز ایک بیان میں فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے بیان کو قومی آشتی کے سمجھوتوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے بیان کا مقصد غزہ کےعوام کو جھکنے پر مجبور کرنے کی کوشش ہے۔
تحریک حماس نے خبردار کیا ہے کہ محمود عباس کا بیان، فلسطینیوں کے اتحاد و استقامت کے کمزور پڑنے اور اختلافات بڑھنے کا باعث بن سکتا ہے۔
تحریک حماس نے اپنے بیان میں علاقائی و بین الاقوامی فریقوں اور عرب لیگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ابتر صورت حال اور کشیدگی ختم کرنے کے لئے مداخلت کریں۔
واضح رہے کہ فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے  وزیراعظم رامی حمد اللہ  پر دورہ غزہ میں ہونے والے قاتلانہ حملے کا الزام تحریک حماس پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک حماس قومی آشتی کے خلاف ہے۔

ٹیگس