Mar ۲۰, ۲۰۱۸ ۲۰:۲۹ Asia/Tehran
  • عراق سے بیرونی افواج کے انخلا کا مطالبہ

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ مشن ختم ہونے پر بیرونی فوجیوں کو چاہئے کہ عراق کو ترک کر دیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ ہمام حمودی نے کہا کہ عراق کے سو سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے عراق سے بیرونی افواج کے انخلا کے منصوبے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا ترجیحات میں شامل ہے۔ انھوں نے عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ عراقی پارلیمنٹ کو عراق سے بیرونی افواج کے انخلا کا شیڈول بنا کر پیش کریں۔
ہمام حمودی نے کہا کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے دورہ بغداد میں ریاض کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کے مسئلے پر بھی گفتگو ہو گی۔
عراق کی بیشتر جماعتوں، اہم شخصیات اور ذرائع ابلاغ نے عراق سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ٹیگس