Sep ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  •  امریکی فوجی انخلاء کے دعوے بے بنیاد: عراقی رکن پارلیمنٹ

عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹس کو جھوٹ قرار دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  یوسف الکلابی، عراقی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹس جھوٹ اور فریب کاری پر مبنی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے موجودہ اڈوں میں فوجی موجودگی کو مضبوط کر رہا ہے۔ واشنگٹن جھوٹے رپورٹس کے ذریعے عراق سے خیالی انخلاء کا تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن حقیقت میں وہ اپنی فورسز کی تعداد بڑھا رہا ہے۔

الکلابی نے کہا کہ امریکی فوجی آسانی سے شام اور عراق کے درمیان آ جا سکتے ہیں، اور حکومت کو اس ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ شمالی عراق میں واقع حریر اڈے میں حال ہی میں قطر سے عراق کے لیے فوجی ساز و سامان کی منتقلی کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

ٹیگس